جب امام احمد بن حنبل ؒ بغداد میں جیل کاٹ رہے تھے تو کسی نے ان سے پوچھا کہ آپ کے پاس آپ کی بے گناہی کی کیا شہادت اور ثبوت ہے۔ لمحہ بھر خاموشی کے بعد امامؒ نے جواب دیا کہ ہمارے جنازے ہماری بے گناہی کی شہادت دیں گے۔ پھر اس امامِ وقت کی وفات جیل میں ہی ہو گئی اور چشم فلک نے تاریخ کا ایک بہت بڑا جنازہ دیکھا