رواں سال گوگل نے ایپل کی جگہ دنیا کے سب سے قیمتی برانڈ کا مقام حاصل کیا ہے، جس کا اعلان ’’برانڈزی‘‘ درجہ بندی میں ہوا۔ گزشتہ سال کی طرح ٹیکنالوجی برانڈز ہی سب سے آگے آگے ہیں۔ یہ درجہ بندی ہر کمپنی کی مالیاتی و کاروباری کارکردگی کے ڈیٹا کے ساتھ 3 ملین سے زیادہ صارفین کے انٹرویو سے بنائی جاتی ہے۔ دنیا کے 10 سب سے قیمتی برانڈز یہ ہیں:
10۔ آئی بی ایم:برانڈ کی قدر: 86.2 ارب ڈالرز،گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلی (فیصد): منفی 8 فیصد، گزشتہ سال کا درجہ: 4
9۔میک ڈونلڈز :برانڈ کی قدر: 88.6 ارب ڈالرز،گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلی (فیصد): 9 فیصد، گزشتہ سال کا درجہ: 9
8۔ ویریزون:برانڈ کی قدر: 93.2 ارب ڈالرز،گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلی (فیصد: 8 فیصد،گزشتہ سال کا درجہ: 7
7۔ ایمیزن:برانڈ کی قدر: 98.9 ارب ڈالرز،گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلی (فیصد): 59 فیصد،گزشتہ سال کا درجہ:14
6۔ ویزا:برانڈ کی قدر: 100.8 ارب ڈالرز،گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلی (فیصد): 10 فیصد،گزشتہ سال کا درجہ : 5
5۔ فیس بک:برانڈ کی قدر: 102.6 ارب ڈالرز،گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلی (فیصد): 44 فیصد،گزشتہ سال کا درجہ: 12
4۔ اے ٹی اینڈ ٹی:برانڈ کی قدر: 107.4 ارب ڈالرز، گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلی (فیصد): 20 فیصد،گزشتہ سال کا درجہ: 6
3۔ مائیکروسوفٹ:برانڈ کی قدر: 121.8 ارب ڈالرز،گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلی (فیصد): 5 فیصد،گزشتہ سال کا درجہ: 3
2۔ایپل:برانڈ کی قدر: 228.5 ارب ڈالرز، گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلی (فیصد): منفی 8 فیصد،گزشتہ سال کا درجہ: 1
1۔ گوگل:برانڈ کی قدر: 229.2 ارب ڈالرز، گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلی (فیصد): 32 فیصد،گزشتہ سال کا درجہ: 2