لیبیا میں اطالوی استعمار کے خلاف جدوجہد کرنے والے عظیم رہنما عمر مختار 16 ستمبر کو شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے۔ آپ کو 16...ستمبر 1931ء کو لیبیا کے شہر بن غازی میں پھانسی دے دی گئی تھی۔
عمر مختار قرآن مجید پڑھاتے تھے لیکن 1912ء میں لیبیا پر اٹلی کے قبضے کے بعد 20 سال تک آپ نے وہ تاریخی مزاحمت کی، جس کی بدولت آپ کا نام آج دنیا بھر میں مشہور ہے۔
جب آپ کے جنگ کے دوران اطالویوں کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تو آپ کو عمر 73 سال تھی.گرفتاری تین دن میں فوجی عدالت نے آپ کو سزائے موت کا حقدار ٹھہرایا اور پھر آپ کو سلوق کے مہاجر کیمپ کے باہر سرعام پھانسی پر لٹکادیا گیا۔
Death of Omar Al Mukhtar