Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

انگلینڈ اور روس کو یورو سے نااہل قرار دیے جانے کا خطرہ

$
0
0

یورپی ممالک کی فٹبال کی نگران تنظیم یوئیفا کا کہنا ہے کہ اگر شائقین کی جانب سے مزید تشدد ہوا تو انگلینڈ اور روس کی ٹیموں کو یورو 2016 سے نااہل قرار دے دیا جا سکتا ہے۔ یوئیفا نے ایک بیان میں انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’تنظیم اس قسم کی جھڑپوں کی صورت میں روس یا انگلینڈ پر پابندیاں لگانے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے علاوہ جو اقدامات کیے جا سکتے ہیں ان میں دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک کو ٹورنامنٹ سے نااہل قرار دینا بھی شامل ہے۔
  یوئیفا نے تسلیم کیا ہے کہ ’شائقین کو الگ کرنے میں مسائل پیش آئے لیکن سکیورٹی کو بہتر کیا جائےگا۔ ادھر برطانوی حکومت نے جمعرات کو انگلینڈ کے ہونے والے اگلے میچ کے لیے اضافی برطانوی پولیس بھیجنے کی پیش کش کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یوئیفا نے انگلینڈ اور روس کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں شائقین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد روس کی فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
’رشین فٹبال ایسوسی ایشن‘ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس پر لگائے جانے والے الزامات میں شائقین کی جانب سے دھکم پیل، نسل پر ستانہ رویہ اور گراؤنڈ میں آتشبازی کے الزام شامل ہیں۔ روس کے لیے سزا کا تعین منگل کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب یورپی فٹبال کے ادارے یوئیفا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔
 آر سپورٹس نامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے کھیلوں کے وزیر ویتالے مٹکو کا کہنا تھا کہ ’یوئیفا نے رشین فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر کے صحیح کیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز فرانس کے شہر مارسے میں انگلینڈ اور روس کے فٹبال شائقین اور پولیس کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی تھیں۔ انگلینڈ اور روس کے درمیان یورو 2016 کے گروپ بی کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا اور اس دوران سٹیڈیم میں شائقین کے درمیان جھڑپیں دیکھی گئیں جن میں بظاہر روسی حامیوں کو انگلینڈ کے شائقین پر جھپٹتے دیکھا جا سکتا تھا۔

میچ کے بعد یورپی فٹبال کے ادارے یوئیفا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ہم مارسے میں ہونے والے اس حادثے کی مذمت کرتے ہیں اور جو لوگ بھی ان پرتشدد واقعات میں ملوث ہیں ان کی فٹبال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔‘
ادھر فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک برطانوی شہری شدید زخمی ہوا ہے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles