$ 0 0 لہو میں بھیگے تمام موسمگواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھےوفا کے رستے کا ہر مسافرگواہی دے گاکہ تم کھڑے تھےسحر کا سورج گواہی دے گاکہ جب اندھیرے کی کوکھ میں سے نکلنے والے یہ سوچتے تھےکہ کوئی جگنو نہیں بچا ہےتو تم کھڑے تھےتمہاری آنکھوں کے طاقچوں میںجلے چراغوں کی روشنی نےنئی منازل ھمیں دکھائیںتمہارے چہرے کی جھریوں نےھے ولولوں کو نمود بخشیہماری دھرتی کے جسم سے جب ھوس کے مارےسیاہ جونکوں کی طرح چمٹےتو تم کھڑے تھےتمہاری ہمت،تمہاری عظمت اور استقامتتو وہ ہمالہ ہے جس کی چوٹی تلک پہنچنانہ ہم میں پہلے کسی کےبس میںنہ آنے والے دنوں مں ہوگاسو آنے والی تمام نسلیں گواہی دیں گیکہ تم کھڑے تھے۔