Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

آئین کا آرٹیکل 6 کیا ہے؟

$
0
0



…وفاقی حکومت نے آرٹیکل 6 کے تحت سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1973 کے متفقہ طور پرمنظور کیے گئے آئین پاکستان کاآرٹیکل 6 تین بنیادی شقوں پر مشتمل ہے۔
آرٹیکل چھ کی شق ون کے مطابق کوئی شخص آئین توڑے ،اس کی خلاف ورزی کرے ، اسے معطل کرے ، یا آئین توڑنے ، معطل کرنے یا پس پشت ڈالنے کے لیے طاقت کا استعمال یا طاقت ظاہر کرکے سازش کرے وہ غداری کا مرتکب ہوگا۔
آرٹیکل چھ کی شق دو کے مطابق آئین توڑنے والے شخص کی معاونت کرنے والا بھی بغاوت کا مرتکب ہوگا۔
ضمنی شق ٹو اے کے مطابق آئین توڑنے کے عمل کی کسی بھی عدالت بشمول سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ میں توثیق نہیں کی جائے گی۔
آرٹیکل چھ کی ضمنی شق تین کے مطابق جو شخص آئین توڑکر غداری کا مرتکب پایا گیا، مجلس شوریٰ یا پارلیمنٹ قانون کے تحت اسے سزادلوائے گی۔

Enhanced by Zemanta

Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles