Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

جنید جمشید کا آخری سفر

$
0
0

کراچی کے اے کے ڈی گراؤنڈ میں ہزاروں افراد نے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کوان کے آخری سفر پر روانہ کیا۔ چترال میں تبلیغی دورہ مکمل کرکے پارلیمنٹ میں خطبے کے لیے اسلام آباد کی راہ لینے والے جنید جمشید کی نماز جنازہ سے قبل ممتاز مبلغ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ایسا جنازہ خوش نصیبوں کو ہی نصیب ہوتا ہے۔ ڈیفنس کا اے کے ڈی گراؤنڈ نمازِ ظہر سے قبل ہی لوگوں کے رش سے بھرا نظر آیا، سیاسی شخصیات، دینی شخصیات، معروف اداکار، کھلاڑی اور ہزاروں کی تعداد میں عام شہری جنید جمشید کو ان کے ابدی سفر پر روانہ کرنے ڈیفنس میں پہنچے اور دارالعلوم کورنگی کے احاطے میں جنید جمشید کو سپرد خاک کرنے کے بعد ہی اپنے گھروں کو لوٹے۔









Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles