Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت میں لے جائیں گے

$
0
0

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے صائب عریقات کا کہنا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی
کونسل کی جانب سے غربِ اردن میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری کے بعد اب اسرائیل کو بین الاقوامی جرائم کی عدالت اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں میں لے جانے جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ بات فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے تنظیم کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ عریقات کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل کے خلاف اس کے تکبرانہ رویے جس میں غیر قانونی بستیوں کا قیام، قتل کرنا، حراست میں رکھنا اور محاصرہ کرنا شامل ہے کئی اقدامات کیے جائیں گے جن میں بین الاقوامی جرائم کی عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کرے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ تمام دنیا، سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور خاص طور پر امریکہ نے یہ واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی زمین پر قبضہ غیر قانونی اور جنگی جرم ہے۔ عریقات کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی قیادت جنیوا کنونشن کے میزبان ملک سوئٹزرلینڈ سے کہے گی کہ وہ تمام فریق ممالک کا ایک اجلاس طلب کرے اور مقبوضہ فلسطین سمیت مشرقی یروشلم میں اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قبضے کا بائیکاٹ کرنے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ رابطے بھی کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع لائیبر مین کا کہنا تھا کہ فرانس کے زیر انتظام مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کانفرنس کا انعقاد ایسا ہی جیسا فرانس کے ہاں ’ڈریفس ٹرائل‘ ہوا تھا۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی جانب سے غربِ اردن میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔ سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے اس قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالے تھے جبکہ امریکہ نے ووٹ ڈالنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم امریکہ نے اس موقع پر قرارداد کے خلاف ویٹو کا حق بھی استعمال نہیں کیا تھا۔ مشرق وسطیٰ کے امور پر بی بی سی کے تجزیہ نگار سبیسٹیئن اشعر کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فلسطینی قیادت نے غربِ اردن میں قائم یہودی بستیوں کے معاملے کو جرائم کی عالمی عدالت میں لے جانے کی بات کی ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بیان کا مقصد جمعہ کے روز اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرار کے بعد اسرائیل پر دباؤ بڑھانا ہے۔

بشکریہ بی بی سی اردو


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles