Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

ہائی بلڈ پریشر سے حفاظت کے لیے 7 اقدامات

$
0
0

ڈاکٹروں کے مطابق دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک انسان بلند فشار خون کا شکار ہے۔ اس کے نتیجے پر کسی بھی لمحے فالج ، دل کے دورے یا دماغی امراض کا حملہ ہو سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہوا کہ اچھی صحت کے خواہش مند افراد کے لیے بلند فشار خون کا سدِّ باب لازمی امر ہے۔ 

برطانوی اخبار ڈیلی مِرر کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے کِنگز کالج کے محققین کی ٹیم نے اپنی تحقیقی مطالعے کے دوران لوگوں کے ایک مجموعے کے طرزِ زندگی میں 7 باتوں کو خصوصی طور پر شامل کیا۔ اس کے نتیجے میں مذکورہ افراد کے فشار خون کو بلند ہونے سے روکے جانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ یہ سات امور درجِ ذیل ہیں :

1۔ کھانے میں نمک کا اضافہ نہ کریں۔ طبی سائنس داں اس امر کی کڑی نگرانی کی ہدایت کرتے ہیں جو فشار خون کو قابو میں رکھنے کے لیے اہم ترین اور سب سے زیادہ فائدے مند شمار کیا جاتا ہے۔

2۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایت کی جاتی ہے کہ تیار کھانوں کے اجزاء کو بغور دیکھنا چاہیے تاکہ اس میں نمک کا تناسب معلوم ہو سکے اور گھر سے باہر کھانے پینے کی اشیاء میں اضافی نمک سے بچا جا سکے۔
3۔ ڈاکٹروں کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ بلند فشار خون کے مریضوں کو فشار خون کی سطح پر مسلسل نظر رکھنا چاہیے۔ اس طرح انسان اس کی سطح میں یک دم کمی یا اضافے سے آگاہ رہتا ہے۔

4۔ خوراک میں تازہ سبزیوں اور پھلوں کے کثرت سے استعمال کے نتیجے میں فشار خون منظم رہتا ہے اور انسان اس کی سطح میں یک دم اضافے یا کمی سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

5۔ ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے وزن کا خیال رکھے۔ یہ بات سامنے آچکی ہے کہ زائد وزن کا بلند فشار خون سے بہت قریبی تعلق ہے۔

6۔ الکحل اور دیگر نشہ آور اشیاء سے پرہیز۔

7۔ ورزش کو روزانہ کی زندگی کا معمول بنانا چاہیے۔ ورزش اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے فشار خون اور دل کو اچھی حالت میں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles