Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کا جشن منانیوالے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا دھاوا

$
0
0

مقبوضہ کشمیر میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے والوں پر قابض بھارتی فورسز نے دھاوا بول دیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق شوپیاں ضلع کے گائوں ویہائل میں پاکستان ٹیم کے حق میں خوشی اور جشن کا سماں تھا، جسے بھارتی فوج کو ایک آنکھ نہ بھایا، اہلکاروں نے وہاں پارک کی گئی درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، رہائشی گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور بند دکانوں کو بھی لوٹ لیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے ویہائل کے درجنوں رہائشی پٹاخے پھوڑ کر پاک کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے تھے، جشن کی تقریبات کے دوران قریب ہی واقع چوہدرگند فوجی کیمپ سے اہلکار آئے انہوں نے ہوائی فائرنگ کی بند دکانوں کے شٹر توڑ دیے اور اور دکانوں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی کھڑی گاڑیوں کے بھی شیشے توڑے ، رہائشی مکانات کو نقصان پہنچایا۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles