Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

آگ میں گھری ماں نے بچی کو دسویں منزل سے نیچے پھینک دیا

$
0
0

گزشتہ روز لندن میں گرین فیل ٹاور میں لگنے والی آگ میں گھری ماں نے بچی کو 10 ویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔ عینی شاہد سمیرہ نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ ایک عورت ایک بچی کو 10 ویں منزل سے نیچے پھینک رہی ہے جہاں لوگ اس کو پکڑنے کے منتظر کھڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ جلتے ٹاور کی مختلف منزلوں کی کھڑکیوں سے نیچے چیختے چلاتے نظر آرہے تھے کہ ایک عورت کو دیکھ کر ایسا لگا کہ وہ اپنی بچی کو نیچے پھینکنا چاہتی ہے اورچاہتی ہے کہ کوئی اسے نیچے پکڑے اور کسی شخص نے ایسا ہی کیا ایک مرد نے دوڑ کر بچی کو پکڑ لیا۔

ایک اور شخص نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو چھٹی منزل سے نیچے پھینکا تا کہ وہ آگ سے بچ سکے۔ امکان ہے کہ سوائے چند زخموں کے مرنے سے بچ گیا ہو گا۔ عمارت میں آگ لگنے کا منظر بالکل ہالی ووڈ کی فلموں کا منظر لگ رہا تھا۔ ایک اور عینی شاہد لنڈا نے بتایا کہ اس نے عمارت سے پولسٹرین جیسا مٹیریل نیچے گرتے دیکھا۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles