↧
میرا دوست چین
ابھی چند گھنٹے پہلے میں پاکستان اور چین کی سرحد پر موجود تھی اور وہاں کی زمستانی ہواؤں کے باوجود فضا میں دوستی کی گرمجوشی موجود تھی۔ نہ واہگہ بارڈر کی طرح شور شرابا، نہ ہی کوئی فوج ووج، کچھ زوا، جو یاک اور گائے کے درمیان کوئی مخلوق ہیں، ضرور چرتے چگتے پھر رہے تھے۔ گویا راوی چین ہی چین لکھ رہا تھا۔ زمانۂ طالب علمی میں ایک قول ہمارے سامنے بار بار دہرایا جاتا تھا 'علم حاصل کرو، خواہ اس کے لیے تمہیں چین جانا پڑے'. ان ہی دنوں اللہ دین کی کہانی سنی تو معلوم ہوا کہ چین کے ایک شہر پیکنگ میں اللہ دین نامی لڑکا رہتا تھا جسے ایک خبیث جادوگر نے جادو کا چراغ حاصل کرنے کے لیے دھوکا دیا مگر آخر کار اسی جادوگر کا بیڑہ غرق ہوا، اللہ دین اس آزمائش سے سرخرو نکلا۔
↧