↧
نہ افطار نہ عید پارٹی، ٹرمپ نے روایت توڑ دی
گذشتہ 20 سالوں سے امریکی حکومت کی جانب سے یہ روایت رہی ہے کہ وائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی کی جاتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دو دہائیوں میں یہ پہلی بار ہے جب صدر ٹرمپ نے یہ روایت توڑ دی ہے اور نہ تو افطار پارٹی بلوائی اور نہ ہی عید پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اگرچہ ان کی جانب سے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی گئی تھی۔ بی بی سی کے نامہ نگار براجیش اوپادھیائے کے مطابق 'عید کے موقع پر وزارتِ خارجہ کی جانب سے رات کے کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں صحافیوں کو بھی بلوایا جاتا تھا تاہم اس بار ایسا نہیں ہوا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی افطار یا عید ڈنر کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن اس بار وائٹ ہاؤس کے پریس ریلیز میں اس کا کوئی تذلکرہ نہیں تھا۔'
↧