↧
ہمارے نام پر خون نہ بہایا جائے
لیکن فی الحال توجہ اس نوجوان کے کیس پر ہے جسے گذشتہ ہفتے دلی کے قریب ایک ٹرین میں قتل کر دیا گیا تھا۔ جنید کی عمر صرف 16 سال تھی اور وہ عید کی خریدای کر کے گھر لوٹ رہا تھا۔ حملہ آوروں نے مبینہ طور کہا کہ یہ لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں اور جنید اور اس کے بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹرین کے ڈبے میں موجود لوگ خاموش تماشائی بنے رہے۔ اس کیس کے بعد فلم ساز صبا دیوان نے فیس بک پر لکھا تھا کہ اب خاموشی توڑنے ک اوقت آ گیا ہے اور ان کی اس پوسٹ نے تیزی سے ایک تحریک کی شکل اختیار کر لی۔
↧