↧
لندن میں مسلمان کیوں خوفزدہ ہیں ؟
لندن کی رہائشی مہر خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'سوشل میڈیا پر مسلمانوں پر حملوں کی بہت سی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، مختلف واقعات میں مسلمانوں کو نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ میں اپنی گاڑی کا شیشہ بھی نیچے نہیں کرتی، ڈر لگتا ہے کہ کوئی تیزاب ہی نہ پھینک دے۔' کونسلر عبید کے بقول مسلم کموینیٹی یہ محسوس کرتی ہے کہ وہ نشانے پر ہے۔ شہر کی مسلم آبادی میں پائے جانے والے ڈر اور تشویش سے مقامی منتخب نمائندے بھی بخوبی واقف ہیں۔ لندن کے علاقے نیوہم سے کونسلر عبید خان کا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'لندن میں مسلمان خوفزدہ ہیں، لوگ کسی کے لیے دروازہ کھولتے ہوئے بھی ڈرتے، انھیں ڈر ہے کہ کوئی تیزاب ہی نہ ان پر پھینک دے۔'
↧