Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

ٹرمپ بیان کا ردعمل، امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

$
0
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی اور پاکستان کے کردار کے حوالے سے اعلان کے بعد پاکستان کے دورے پر آنے والی امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے ترجمان اور پاکستانی دفتر خارجہ نے ایلس ویلز کا دورہ ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ باہمی طور پر طے کر کہ نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان کے دورے پر آنے والی امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا ہے، تاہم دونوں حکومتیں باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گی۔

امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ کو رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرنا تھا جس دوران ان کی پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں ہونا تھیں۔ امریکی عہدیدار کا دورہ ایک ایسے وقت میں ملتوی ہوا ہے جب حال ہی میں امریکی صدرکی جنوبی ایشیا کے لیے جاری کی گئی نئی حکمت عملی پر پاکستان میں عوامی اور حکومتی سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے افغانستان میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے ’ڈومور‘ کا مطالبہ کیا تھا جس پر پاکستان کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اگرچہ اب تک اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن پاکستان کے حکومتی حلقوں نے اس بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اسے پاکستان پر الزام تراشی قرار دیا ہے۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles