Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

نسلی امتیاز برتنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی کھلاڑی اٹھ کھڑے ہوئے

$
0
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ایک متنازع بیان کے باعث قومی فٹ بالر اور باسکٹ بالرز کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے جس میں انہوں نے معروف قومی کھلاڑیوں میں نسلی امتیاز برتتے ہوئے انہیں وائٹ ہاؤس بلانے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ پر یہ تنقید امریکا کی معروف فٹ بال لیگ این ایف ایل (نیشنل فٹ بال لیگ) اور این بی اے (نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن) کے کھلاڑیوں اور حکام نے کی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے تاحال نسلی تنازعات کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں چند امریکی فٹ بالر اور باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور نسلی بنیاد پر انہیں وائٹ ہاؤس آںے کی دعوت دینے سے انکار کیا تھا.

ساتھ ہی انہوں نے این ایف ایل اور این بی اے کے کئی کھلاڑیوں کو نشانہ بھی بنایا تھا۔ نیشنل فٹ بال لیگ کے کمشنر راجر گڈیل نے ہفتے کو جاری کرد ہ بیان میں ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹر مپ نے ریاست الباما میں کیے گئے خطاب میں قوم کو تقسیم کر دیا۔ اسی طرح دنیا کے معروف ایتھلیٹ لی برون جیمس نے ٹوئٹ میں ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا ہے کہ گولڈن اسٹیٹ واریئر اسٹیفن کوری کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت نہ دینا درست عمل نہیں۔ لی برون جیمس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گولڈن اسٹیٹ وارئیر اسٹیفن کوری نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ٹرمپ نے انہیں آنے کی دعوت نہیں دی۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles