↧
عراقی کردستان کے ریفرنڈم میں داؤ پر کیا لگا ہے؟
دوسری جانب بغداد نے کے آر آئی کی نیم خود مختار حیثیت پر لڑائی شروع کر دی اور مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔ عراقی خطہ کردستان کے صدر مسعود برزانی نے حال ہی میں عراق میں رہنے کے فیصلے کو ’بڑی غلطی‘ قرار دیا تھا۔ گذشتہ 14 سالوں میں کردوں نے ان علاقوں کو وسعت دی ہے جو ان کے زیر انتظام ہیں تاکہ کئی ایسے علاقوں کا احاطہ کیا جا سکے جہاں تیل کے ذخائر بڑی تعداد میں موجود ہیں اور جہاں غیر کردوں کی اکثریت رہائش پزیر ہے جیسے کہ صوبہ کرکوک۔ کردوں نے عالمی سرمایہ داروں کی توجہ حاصل کر کے تیل کی برآمد چھ لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھا لی ہے اور تیل عراق ترکی پائپ لائن کے ذریعے بحیرہ روم کے ٹرمینلز تک برآمد کیا جا رہا ہے۔ یہ محصور اور ریاست سے محروم افراد کی ایک حیرت ناک کامیابی ہے جنھیں مشکوک قوموں نے گھیرا ہوا ہے۔
↧