↧
سیاچن : دنیا کا سب سے مشکل میدان جنگ
معمولی کام جیسے دانت برش کرنا، باتھ روم جانا، شیو کرنا، یہ تمام چیزیں 18000 فیٹ کی بلندی پر کرنا جان جوکھوں سے کم نہیں ہے۔ منفی 20 ڈگری کی سردی میں جلد پر ٹھنڈے پانی لگنے کا مطلب ہے فراسٹ بائیٹ اور اس کا علاج صرف اس عضو کو کاٹ کر پھینکنا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے میجر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہاں پر ایک اور چیلنج کھانے کا ہوتا ہے۔ 'ہمیں بس راشن ایک دفعہ ملتا ہے سال میں جسے ہم برف میں سٹور کر لیتے ہیں۔ اور وہ کھانے اگر نہ ہی کھائیں تو بہتر ہے۔' دوسری جانب کھانا بنانا ایک الگ امتحان ہوتا ہے کیونکہ اتنی اونچائی پر صرف دال گلانے میں اکثر چار سے پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ ان کے مطابق جب وہ اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے نیچے آئے تو ان کا وزن 18 کلو گرام کم ہو چکا تھا۔
↧