Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

اُنسٹھ افراد کا قاتل دہشت گرد کیوں نہیں؟

$
0
0

لاس ویگاس کنسرٹ میں 59 افراد کے قاتل اسٹیفن پیڈوک کو محض تنہائی پسند قرار دینے پر امریکا میں بحث چھڑ گئی ہے۔ لوگو ں کا سوال ہے کہ کیا محض سفید فام ہونے کے سبب درجنوں افراد کے قاتل کو تنہائی پسند کہہ کر رویہ نرم کر لیا گیا ؟ اگر59 افراد کا قاتل اسٹیفن پیڈوک کسی اورنسل اورمذہب کا ہوتا تو کیا اسے تنہائی پسند ہی کہا جاتا ؟ نئی بحث میں پوچھا گیا کہ اسٹیفن پیڈوک مسلمان اور کسی ایشیائی یا عرب ملک کا ہوتا تو کیا رویہ اپنایا جاتا ؟ یاد رہےاتوار اور پیر کی درمیانی رات لاس ویگاس میں کنسرٹ کے دوران 64 سالہ اسٹیفن پیڈوک نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے لوگوں پر گولیاں برسا دی تھیں جن میں 59 افراد ہلاک اور 527 زخمی ہوگئے تھے۔

حملہ آور نے مختلف قسم کی 42 رائفلیں جمع کر رکھی تھیں جن میں سے 23 حملے کی رات اس کے ہوٹل کے کمرے میں پائی گئیں۔ ان میں 4 ڈی ڈی ایم فور رائفل، 3 ایف این 15 رائفل، ایک اے کے 47، ایک کولٹ اے آر 15 بھی شامل ہے جبکہ ایک رائفل کو خاص طور سے آٹو میٹک بھی بنایا گیا تھا۔ لاس ویگاس میں خون کی ہولی کھیلنے والےاسٹیفن پیڈوک نے پولیس کی آمد سے آگاہ رہنے کے لیے کمرے کے اندر اور باہر کیمرے بھی لگا رکھے تھے۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles