Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زندگی پر ایک نظر

$
0
0

تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیئر مین نیب کے لیے جسٹس (ر) جاوید
اقبال کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ چیئرمین نیب کیلئے حکومت کی جانب سے نامزد جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال یکم اگست 1936 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1971 میں پبلک پراسیکوٹر کا عہدہ سنبھالا۔ 1981 میں محکمہ قانون میں ڈپٹی سیکریٹری اور 1982 میں بحثیت قائم مقام سیکریٹری فرائض سر انجام دیئے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 1982 میں بطور سیشن جج عدالتی کیرئر کا آغاز کیا، وہ 1990 سے 93 کے دوران ہائی کورٹ کے رجسٹرار رہے اوراسی سال ہائی کورٹ کے جج بھی بن گئے۔

جسٹس ریئاٹرڈ جاوید اقبال نے1999 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھایا اور 4 فروری 2000 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے، 28 اپریل 2000 کو جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا۔ سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد جسٹس جاوید اقبال نے بطورچیف جسٹس بھی فرائض سر انجام دیئے تاہم انہوں نے نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے بعد حلف لینے سے انکارکر دیا۔ جسٹس جاوید اقبال 24 جولائی 2011 کو ریٹائر ہوئے اورانہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles