↧
کرکوک شہر کے نواح میں کرد اور عراقی فورسز آمنے سامنے
گذشتہ ماہ کردستان کی آزادی کے لیے کرائے جانے والے ریفرینڈم کے بعد سے کرکوک میں شدید تناؤ کی کیفیت ہے۔ اس ریفرینڈم کو عراق نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔ عراقی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم حیدر العبادی سے کہا تھا کہ وہ ریفرینڈم کے نتائج سامنے آنے کے بعد کرکوک اور دیگر متنازع علاقوں میں فوجی دستے روانہ کریں۔ ریفرینڈم عراقی کردستان کے تین خودمختار صوبوں کے ساتھ ساتھ کردوں کے زیر قبضہ علاقوں بشمول کرکوک میں کرایا گیا تھا۔ انتخابی کمیشن کے مطابق عراقی خطہ کردستان کی آزادی پر ہونے والے ریفرینڈم میں 33 لاکھ کرد اور غیر کرد شہریوں نے ووٹ ڈالے اور نتائج کے مطابق 92 فیصد نے آزادی کے حق میں فیصلہ دیا۔
↧