↧
جنگوں اور بیماریوں سے زیادہ ’آلودگی‘ سے ہلاکتیں
ایک حالیہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ دنیا میں قبل از وقت ہونے والی اموات کے لیے آلودگی‘ جنگوں، تشدد اور بیماریوں سے بھی بڑا سبب ہے۔ آلودگی کے باعث صرف سال 2015 میں ہی 90 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر اموات پسماندہ اور کم متوسط ممالک میں ہوئیں۔ ’آلودگی‘ سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں اتنی زیادہ ہیں کہ اگر جنگوں، تشدد، تپ دق، ملیریا اور ایڈز کے باعث ہونے والی تمام ہلاکتوں کو بھی ملایا جائے تو بھی وہ کم ہوں گی۔ آلودگی سے ہونے والی ہلاکتیں جنگوں سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں سے 15 فیصد زیادہ ہیں۔ طبی و سائنسی جریدے لینسٹ کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں آلودگی سے ہونے والی 90 لاکھ ہلاکتیں دنیا میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کا 16 واں حصہ بنتی ہیں۔رپورٹ میں آلودگی کو ماحولیات کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کہ آلودگی سے متاثرہ ممالک میں ہونے والی ہر 4 میں سے ایک موت آلودگی کے باعث ہوئی۔ ایہ اعداد و شمار لینسٹ کی آلودگی سے متعلق کمیشن کی جانب سے دنیا بھر کے متعدد ممالک کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آئے۔
↧