Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

شرمین عبید چنائے کے خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق ’متنازعہ‘ ٹوئٹس

$
0
0

 آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے کی بہن کونجی اسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے فیس بک پر دوستی کی درخواست (فرینڈ ریکویسٹ ) بھیجنے کا معاملہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر موضوع بحث بنا رہا تاہم دوستی کی درخواست بھیجنے والے ڈاکٹر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ شرمین عبید چنائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرلکھا تھا کہ پاکستان میں کوئی حد نہیں، گزشتہ رات میری بہن آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی ایمرجنسی میں گئی اور جس ڈاکٹر نے اس کا علاج کیا بعد میں اسے فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیج دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بالکل بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز خواتین مریضوں کی معلومات لینا اور پھر اسے فیس بک پر دوست بنانے کے عمل کو درست سمجھتے ہیں۔ بدقسمتی سے ڈاکٹر نے غلط خاندان میں اور غلط عورت کے ساتھ پنگا لیا ہے اور میں یقیناً اس کے خلاف شکایت کروں گی خواتین کو ہراساں کرنے کا عمل بند کرنا ہو گا۔ 

دوسری جانب اس سارے معاملے کے بعد ڈاکٹر کیساتھ کام کرنے والی ایک خاتون ڈاکٹر کا پیغام بھی سوشل میڈیا پر آ گیا جس میں اس نے ناصرف ڈاکٹر کی تعریف کی ہے بلکہ انہیں نوکری سے نکالے جانے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سے اس معاملے پر آواز بلند کرنے کی گزارش بھی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کر رہے ہیں کہ کسی ڈاکٹر کا اپنے مریض کا ریکارڈ چیک کر کے فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنا یا اس کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کرنا غیر اخلاقی حرکت ضرور ہے مگر یہ کسی طور پر بھی ہراساں کرنے کے زمرے میں نہیں آتا۔ بیشتر صارفین نے شرمین عبید چنائے کو ہی غلط قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے کو کسی اور طرح بھی نمٹایا جا سکتا تھا۔ یہ مسئلہ ہرگز اس نوعیت کا نہیں تھا جس طرح اسے منظرعام پر لایا گیا اور اس کے باعث ایک ڈاکٹر اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اس سلسلے میں اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال رازداری کا بھرپور خیال رکھتا ہے اور وہ ڈاکٹر اور مریض کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات دینے سےگریزاں ہے۔ شرمین عبید چنائے سے ان کا موقف جاننے کےلئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا نمبر بند تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles