↧
اُنھیں صرف شہریت دے دیجیے : طارق اے المعینا
ہم اس توانا ٹیلنٹ اور دولت کو اپنی سرزمین میں کیوں نہیں جذب کرتے اور اس کو غیرملکی سرزمین کی جانب جاتے ہوئے کیوں دیکھ رہے ہیں؟ اگر ہم اپنے معاشرے میں تنوع میں اضافہ کرتے ہیں اور اس کو مختلف ثقافتوں سے مزیّن کرتے ہیں تو اس سے سعودی قوم اور ملک ہی کو فائدہ پہنچے گا۔ ہمیں اس ملک کے ورثے کو صرف اسی کے خون کے ذریعے محفوظ بنانے کی ذہنیت کو اب تبدیل کرنا ہو گا۔ خاندانوں میں بالعموم اول خویش بعد درویش کی سوچ زوا ل کا آغاز ہوا کرتی ہے اور قوموں میں بھی اگر اس سوچ کو اپنا لیا جائے تو پھر ترقی اور افزودگی کا عمل رُک جاتا ہے اور قوم کی بند گلی کی جانب جانے کی راہ ہموار ہو جاتی ہے۔
↧