↧
امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ہزاروں دستاویزات عام کر دی گئیں
آج بھی بہت سے امریکیوں کا خیال ہے کہ اس کہانی کے بہت سے حصوں کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ اسی وجہ سے کینیڈی کے قتل کی سازش کے تانے بانے امریکی خفیہ اداروں کے آلہ کاروں، فوج یا پھر اطالوی مافیا سے بھی جوڑے جاتے رہے ہیں۔ ڈیلاس کے مقامی وقت کے مطابق دِن 12 بج کر 31 منٹ پر امریکی صدر جان ایف کینیڈی (جے ایف کے) کو متعدد گولیاں ماری گئیں۔ یہ منظر کیمروں نے ریکارڈ کر لیا۔ صدر کے دِل اور سر پر گولیاں لگیں۔ اس وقت ان کی اہلیہ جیکی کینیڈی اور ان کے میزبان، ٹیکساس کے گورنر جان کونیلی اپنی اہلیہ نیلی کے ساتھ وہاں موجود تھے۔ کونیلی بھی شدید زخمی ہوئے۔ آج بھی اس بات کا پتہ نہیں کہ صدر کو کتنی گولیاں لگیں۔
↧