Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

چین نے مشرقی یروشلم کے ساتھ آزاد فلسطین ریاست کا مطالبہ کر دیا

$
0
0

چین کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست بنانے کی حمایت کرتا ہے جس کا قیام 1967 سے قبل سرحدی بنیاد پر ہو جبکہ مشرقی یروشلم اس کا دار الحکومت ہونا چاہیے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لو کانگ کا کہنا ہے کہ یروشلم کے معاملے پر چین اسلامی ممالک کے جذبات کو سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یروشلم کی صورتحال کے حوالے سے اقوامِ متحدہ میں قرارداد پیش کی جانی چاہیے جسے بین الاقوامی اتفاق رائے سے منظور کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی معمول کے مطابق دی جانے والی میڈیا بریفنگ میں دیے جس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مماثلت رکھتے اعلامیے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہ کہنا تھا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوں گے جس سے فلسطین کے مسئلے کا دیر پا حل نکالا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ او آئی سی کے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دار الحکومت تسلیم کیا جا چکا ہے جبکہ اجلاس کے دوران دیگر ممالک کو بھی ان کی حمایت کرنے کا کہا گیا تھا۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles