اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہالے نے سفیروں کو دھمکی آمیز خطوط ارسال کیے ہیں کہ جن میں واضح طور دھمکی آمیز انداز میں کہا گیا ہے امریکی صدر کو ہر اس ملک کے بارے میں بتایا جائے گا جو جنرل اسمبلی میں حالیہ قراداد کے حق میں ووٹ دے گا۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں متنازعہ امریکی فیصلہ جس میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا گیا تھا کے خلاف ووٹنگ کرائی جا رہی ہے جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا۔ اب جنرل اسملبی میں متنازعہ امریکی فیصلے کے خلاف ووٹنگ کرائی جائے گی۔ امریکی مندوب نیکی ہالے نے واضح کیا کہ امریکی صدر نے خود کہا ہے کہ جو ملک بھی اس ووٹنگ کے حق میں ووٹ دے انہیں آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے خلاف قرارداد پر ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔