↧
ماؤنٹ ایورسٹ اکیلے سر کرنے پر پابندی
چند ناقدین نے نیپالی حکومت کی جانب سے معذور اور نابینا کوہ پیماوں پر پابندی پر تنقید کی ہے۔ تاہم بعد میں حکومت نے وضاحت کی کہ ایسے کوہ پیماؤں کے لیے میڈیکل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازم ہو گا۔ فیس بک پر کوہ پیما ہری بدھا جن کی دونوں ٹانگیں افغانستان میں تعیناتی کے دوران ضائع ہو گئی تھیں نے نئے قواعد کو ناانصافی اور امتیازی ہے۔ ’نیپالی کابینہ کیا فیصلہ کرتی ہے اس سے قطع نظر میں ایورسٹ کو سر کروں گا۔ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔‘ یاد رہے کہ 1920 سے ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں 1980 کے بعد ہوئی ہیں۔ ایورسٹ پر کوہ پیماؤں کی ہلاکتوں کی کئی وجوہات ہیں۔ ہمالیہ ڈیٹا بیس نے 2015 میں بی بی سی کو جو اعداد و شمار دیے تھے ان کے مطابق 29 فیصد کوہ پیما برفانی تودوں کے باعث جبکہ 23 فیصد پاڑ سے گرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔
↧