↧
میں کلبھوشن یادیو کا حامی ہوں، مگر
ممکن ہے کہ 2018ء میں کلبھوشن یادیو آزاد ہو کر گھر روانہ ہو جائے۔ ممکن ہے کہ پاکستان کی حکومت کے پاس اِس مجرم، جاسوس یا غیر جاسوس شخص کے لیے دیگر منصوبے ہوں۔ دنیا کے تمام ممالک ایک دوسرے کی جاسوسی کرتے ہیں۔ اسرائیل امریکا کی جاسوسی کرتا ہے اور امریکا جرمن چانسلر کی۔ سی آئی اے کی وہ خاتون جو ہندوستانی انٹیلی جنس کے ناقابلِ رسائی حصے سے انتہائی خفیہ رازوں سے بھری ایک فلیش ڈرائیو نکال کر لے گئیں، ضرور اپنی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا مزہ لے رہی ہوں گی، ہوائی یا ایسی ہی کسی اور جگہ پر۔ امریکا نے بھی ایک ’را‘ ایجنٹ کی میزبانی کی تھی جو اپنا عہدہ چھوڑ چکے تھے۔ کیا اس نے ہندوستانی قوم پرستوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی گود میں بیٹھنے سے روک دیا ہے؟
↧