↧
حادثے کے بعد سمندر میں جلتا آئل ٹینکر ڈوب سکتا ہے
چینی ساحلی علاقے کے قریب سمندر میں ایک مال بردار بحری جہاز کے ساتھ تصادم کے بعد اب شعلوں کی لپیٹ میں آیا ہوا ایرانی آئل ٹینکر ڈوب سکتا ہے۔ جہاز کا عملہ تاحال لاپتہ ہے۔ اس ٹینکر پر ایک لاکھ چھتیس ہزار ٹن تیل لدا ہوا ہے ۔ چینی دارالحکومت بیجنگ سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق چینی حکام نے بتایا ہے کہ اس ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو اس وقت آگ کے شعلوں نے پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور یہ کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتا یا آتشزدگی کے نتیجے میں سمندر میں ڈوب سکتا ہے۔
↧