Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

راؤ انوار نے 745 پولیس مقابلے کئے جن میں 444 افراد کو قتل کیا

$
0
0

2011 سے 2018 کے دوران راؤ انوار کے پولیس مقابلوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راؤ انوار نے 7 سال میں 745 پولیس مقابلے کئے۔ ان میں سے 192 مقابلوں میں 444 ملزمان کو ہلاک کیا جبکہ 89 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی گئی۔ 553 مقابلوں میں کوئی ملزم ہلاک یا گرفتار نہیں ہوا۔ سب سے زیادہ 195 پولیس مقابلے 2012 میں ہوئے جبکہ 2014 میں 186 مقابلوں میں 152 ملزمان ہلاک ہوئے اور گزشتہ برس 93 مقابلوں میں 110 ملزمان ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ نقیب اللہ سمیت 4 نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے الزام میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو اپنی پوری پولیس پارٹی سمیت معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے وہ روپوش ہیں۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles