امریکہ سے شائع ہونے والے جریدے ٹائمز نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکہ کے عالمی پلیٹ فارم پر تنہا رہ جانے اور کئی ایک اتحادی ممالک کے بھی امریکہ سے دور رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ٹائمز جریدے نے اپنے سرورق میں امریکہ کو تنہا رہنے والے ایک ملک کے طور پر پیش کیا ہے اور اتحادی ممالک اور دیگر ممالک کو امریکہ سے دور دکھایا ہے۔ جریدے کے مطابق صدر ٹرمپ کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے اتحادی ممالک کو بھی اپنے سے دور کر کے رکھ دیا ہے۔
جریدے نے لکھا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ ایک طاقتور اور ڈیموکریسی پر یقین رکھنے والے ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا تھا لیکن آج امریکہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں تنہا رہ گیا ہے۔ جریدے کے مطابق امریکہ کے قریب ترین اتحادی ممالک یورپین ممالک بھی امریکہ سے دور چلے گئے ہیں جبکہ امریکہ کا قریب ترین دوست ملک برطانیہ بھی صدر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ روکنے کے لیے دستخطی مہم شروع کر چکا ہے ۔