↧
پاکستان کے لیے آزمائش کا دور، لیکن ......
ہندوستان سے ہمارے وجود کو نہایت سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ہندوستان کہتا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی روزانہ خلاف ورزی پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت کرنے کی 'سزا'دینے کے لیے ہے۔ 'سرجیکل اسٹرائیکس'، 'محدود جنگ'، اور 'کولڈ اسٹارٹ'حملے کی بیان بازیوں کے علاوہ ہندوستانی ایئر چیف نے زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو 'ڈھونڈ کر تباہ'کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ہندوستانی آرمی چیف نے پاکستان کو ایک 'نیوکلیئر دھوکے باز'قرار دیتے ہوئے سرحد پار حملے کی تیاری کا اظہار کیا ہے۔ اس طرح کی غیر ذمہ دارارنہ دھمکیوں کی عالمی طور پر مذمت کرنی چاہیے۔
پاکستان کی خودمختاری اور افغانستان میں اس کے جائز مفادات کی تعظیم امریکا اور پاکستان کے درمیان تنازعے کی جڑ، یعنی پاکستان میں افغان طالبان کے مبینہ محفوظ ٹھکانوں پر کھلے اور بے باکانہ انداز میں بات ہونی چاہیے۔ پاکستان کے پاس امریکا کے افغان طالبان، بالخصوص حقانی نیٹ ورک کے رہنماؤں کو پکڑنے یا مارنے کے مطالبے پر عمل نہ کرنے کی اپنی وجوہات ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ 'محفوظ ٹھکانوں'سے کیا مراد ہے؟ کیا یہ دراندازوں کی چوکیاں ہیں، ٹریننگ کیمپ ہیں یا صرف ان کی موجودگی ہے جیسے کہ افغان مہاجر کیمپوں میں؟
↧