↧
امریکی اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی، سات برسوں کا ریکارڈ خسارہ
امریکی سٹاک مارکیٹ کو گزشتہ سات برسوں کے دوران کسی ایک دن میں سب سے بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اس نقصان کی وجہ سے تمام بڑی ایشیائی منڈیوں میں بھی شدید خسارے کا رجحان رہا۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سے ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق امریکی شہر نیو یارک کی وال سٹریٹ پر قائم نیو یارک سٹاک ایکسچینج میں، جو دنیا بھر میں حصص کی سب سے بڑی منڈی ہے، ڈاؤ جونز انڈکس کو یومیہ بنیادوں پر 2011ء سے لے کر آج تک کے سب سے بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
↧