↧
شام نے اسرائیل کا ایف سولہ طیارہ مار گرایا
اے پی کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رونن مینیلس نے کہا کہ اس واقعے میں اسرائیل ایران کو براہِ راست ذمہ دار گردانتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘اسرائیلی حدود کے اندر ایرانی حملہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، ایران خطے کو ایک نئے محاذ پر لے جا رہا ہے جس کی اختتامی حد کے بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا اور اس واقعے کے اصل ذمہ دار کو قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ خیال رہے کہ مغربی طاقتیں طویل عرصے سے شامی صدر بشارالاسد کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہیں، مغربی قوتوں کے مطابق شامی حکومت نہ صرف لوگوں کو محصور کر کے انسانی آفت کو تقویت بخش رہی ہے بلکہ بشار الاسد کی حکومت لوگوں پر سیاسی جبر بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
↧