↧
روسی ’کرائے کے قاتل‘ شام میں کیا کر رہے تھے؟
شام میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں درجنوں روسی شہریوں کی ہلاکت کی خبر آئے دو ہفتے گزر چکے ہیں۔ لیکن ان روسی ’کرائے کے قاتلوں‘ کے اہل خانہ اب تک لاشوں کے منتظر ہیں۔ سات فروری کے روز شامی شہر دیر الزور میں امریکی قیادت میں عالمی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں 'واگنر گروپ‘ نامی روسی پیرا ملٹری تنظیم کے کتنے ’کرائے کے قاتل‘ ہلاک ہوئے تھے، اس بارے میں ابھی تک کوئی واضح اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ ایک روسی اخبار کے مطابق ان حملوں میں کم از کم پچاس روسی ہلاک جب کہ ستر سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
↧