↧
بھارت نے عالمی عدالتِ انصاف جا کر سخت غلطی کی ہے : سابق انڈین جج کاٹجو
دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ، سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دیے جانے والے فیصلے کے باوجود پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے صرف کلبھوشن جادھو کی سزائے موت پر حکم امتناعی جاری کیا ہے جو کہ عمومی طور پر سزائے موت کے حوالے سے ہونے والے کیسزیز میں عام بات ہے۔
انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آئندہ ہونے والی سماعتوں میں اپنی تیاریاں بہتر کرے گا۔ خیال رہے کہ 18 مئی کو عالمی عدالتِ انصاف نے پاکستان سے کہا تھا کہ انڈین نیوی کے سابق اہلکار اور جاسوس كلبھوشن جادھو کی سزائے موت پر اس وقت تک عملدرآمد نہ کیا جائے جب تک عدالت اس سلسلے میں انڈین درخواست پر حتمی فیصلہ نہ سنا دے۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کے صدر رونی ابراہم کا کہنا تھا کہ عالمی عدالتِ انصاف کلبھوشن کے معاملے کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے اور پاکستان کی جانب سے عدالت کے دائرۂ اختیار کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اعتراضات رد کیے جاتے ہیں۔
↧