↧
ٹرمپ خوش تو ہم خوش
جب واٹر گیٹ اسکینڈل خطرناک مرحلے میں تھا تو رچرڈ نکسن اسرائیل کے دورے پر تھے۔ میزبان وزیرِ اعظم گولڈا مائر نے فقرہ دیا 'صدرِ محترم تو یہاں ہیں مگر دماغ کہیں اور ہے۔'واشنگٹن سے ائیر فورس ون کی پرواز سے قبل یہ سنگل کالم خبر آئی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اوباما دور کے ایران جوہری امن سمجھوتے کو یکسر سرد خانے میں ڈالنے کے بجائے اس کے بارے میں حتمی فیصلے کی معیاد میں غیر معینہ مدت کی توسیع کردی ہے۔ جب ائیرفورس ون واشنگٹن اور ریاض کے درمیان آدھا راستہ طے کرچکا تو یہ خبر آئی کہ ٹرمپ کے ہاتھوں برطرف ہونے والے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جمیز کومی روس کی انتخابی مداخلت کی بابت کانگریس کی تحقیقات میں گواہی دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
↧