↧
کلبھوشن جادھو کب مرے گا ؟
وہ دن جاتا ہے آج کا دن آتا ہے، کشمیر کا مسئلہ، ہو، بنگال ہو، خا لصتان کی تحریک ہو، یا بلوچستان میں پھیلائی گئی بد امنی، دونوں ملکوں کے درمیان معاملات الجھتے ہی چلے جا رہے ہیں۔غریب عوام اپنے اپنے پیٹ کاٹ کر افواج کے سفید ہاتھی پال رہے ہیں۔ اس وقت حالات یہ ہیں کہ دونوں ملکوں میں دائیں بازو کی جماعتیں حکومت بنائے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے حالات دیکھ کر لگتا ہے، پاکستان ناگزیر تھا اور پاکستان کے حالات دیکھ کر لگتا ہے، ہم ہیں خوامخواہ اس میں۔
↧