↧
فیس بک انتظامیہ آپ کی پوسٹ کو کیسے مانیٹر کرتی ہے ؟
فیس بک پالیسی کے دستاویزات سب سے پہلے برطانوی اخبار نے دیکھنے اور ان کا جائزہ لینے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم دیگر نشریاتی اداروں میں بھی پالیسی دستاویزات پر حیران کردینے والی رپورٹیں شائع ہوئی ہیں۔ افشاں ہونے والے دستاویزات کے مطابق مارچ 2017 تک فیس بک کے صارفین کی تعداد ایک ارب 94 کروڑ ہو چکی تھی، مگر اس وقت تک ان صارفین کے ہر طرح کے مواد کو مانیٹر کرنے کے لیے فیس بک کے پاس صرف 4 ہزار 500 ماڈریٹرز تھے۔ اگر ان ماڈریٹرز کو صارفین کے حوالے سے تقسیم کیا جائے تو ایک ماڈریٹر مجموعی پر 4 لاکھ 31 ہزار 111 فیس بک صارفین کی ہرطرح کی پوسٹیں اور مواد کو مانیٹر کرتا ہے۔
↧