↧
پاکستان میں سی ایس ایس کے زوال کا ذمہ دار آخر ہے کون؟
رواں سال سی ایس ایس امتحان میں 9 ہزار 643 امیدواروں میں سے صرف 202 کامیاب ہو پائے، جس کے بعد اخبارات میں ’سی ایس ایس زوال پذیر ہے’ جیسی سرخیاں پڑھنے کو ملیں۔ ویسے تو اس زوال کی کئی وجوہات ہیں مگر رواں سال کی وجہ کچھ اور ہی ہے۔ اصل وجہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کا متعارف کردہ نیا امتحانی نظام ہے۔ 2016 میں ایف پی ایس سی نے مضامین کی تعداد کی بنیاد پر امتحانی اصولوں میں تبدیلی کی۔ پہلے انجینئرز ہائی اسکورنگ مضمون، ریاضی کو چنتے تھے اور پکے نمبر اٹھا لیتے تھے، جبکہ دیگر کم اسکورنگ مضامین کے ذہین طلبہ کے لیے ایسا کر پانا ممکن نہیں تھا۔ اپنی مہارت کے مطابق مضمون کا انتخاب کرنے کا یہ طریقہ دیگر جگہوں پر بھی اپنایا گیا، جس وجہ سے طلبہ کی اکثریت کو ناانصافی کا نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔
↧