↧
بھارت میں برہمنی نظام کو دلتوں کا جارحانہ چیلنج
مئی کے اوائل میں انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے سہارنپور ضلعے کے ایک گاؤں میں دلتوں اور ٹھاکروں کے ٹکراؤ میں دلتوں کا ایک گاؤں بری طرح تباہ ہوا۔ دلتوں کے کئی مکانات جلا دیے گئے اور متعدد دلتوں کو زدو کوب کیا گیا۔ مغربی اترپردیش میں دلت ایک طویل عرصے سے ظلم و زیادتی کا سامنا کرتے آئے ہیں لیکن اس بار دلتوں نے ٹھاکروں کے حملے کا جواب کافی شدت سے دیا ہے۔ ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب اسی سہارنپور اور مظفر نگر کے فسادات میں 50 سے زیادہ مسلمان مارے گئے تھے اور ہزاروں مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ ان میں سے بہت سے اپنے گاؤں واپس نہیں آئے۔
↧