↧
لوگ نشے کے عادی کیسے بنتے ہیں؟
ماہرین کا خیال ہے کہ انسان پہلے پہل نشے کو بطور تفریح یا موج مستی استعمال کرتا ہے، جو رفتہ رفتہ اس کی عادت بن جاتی ہے۔ کینیڈا کی مک گیل یونیورسٹی کے ماہرین نے اسی سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لیے رضاکاروں کی مدد سے انسانی دماغ کا تجزیہ کیا۔ رسرچ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین نے رضاکاروں کو اپنے ان دوستوں کے ساتھ کوکین استعمال کرنے کے لیے کہا جو پہلے سے ہی کوکین استعمال کرتے تھے۔ ماہرین نے اس عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی، جس کے بعد ان رضاکاروں کے دماغ کا پی ای ٹی اسکین کیا گیا، جنہیں کوکین استعمال کرنے کے لیے کہا گیا۔
↧