Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

عالمی رہنما شامی پناہ گزین مصور کی نظر میں

$
0
0

شام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین مصور عبداللہ العمری نے بھی دنیا کی موجودہ صورتحال کو ایک مختلف انداز میں سب کے سامنے پیش کرنے کی ٹھانی اور برسلز میں واقع اسٹوڈیو میں 19 ماہ کی لگاتار محنت سے مصوری کے ایسے شاہکار مکمل کیے جس میں دنیا کے طاقتور ترین رہنماؤں کو پناہ گزینوں کی صورت میں اور بدترین حال میں دکھایا گیا ہے۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مصور عبداللہ العمری کے ان زبردست فن پاروں کی نمائش رواں ہفتے کے آغاز میں دبئی گیلری میں کی گئی۔
"The Vulnerability Series"کے نام سے تیار کی جانے والی ان پینٹنگز میں پناہ گزینوں پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پناہ گزین کی صورت میں پینٹ کیا گیا تھا، جس نے کاندھے پر اپنا بستر اٹھا رکھا تھا جب کہ گود میں ایک سوتی ہوئی بچی تھی۔ شام سے تعلق ہونے کے سبب شامی پناہ گزینوں کے درد کو قریب سے محسوس کرنے والے آرٹسٹ نے دنیا کے تمام طاقتور ممالک کے سربراہان کو دنیا کی تلخ حقیقتوں کا نشانہ ظاہر کیا۔


ان کی پینٹنگز میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھکاری جبکہ سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو بھی انتہائی خستہ حال میں پیش کیا گیا۔ ان کی پینٹنگز میں انجیلا مرکل، میزائل تیار کرنے کے جنون میں مبتلا شمالی کورین رہنما کم جونگ اور سابق امریکی صدر براک اوباما بھی شامل ہیں۔









Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles