↧
میچ ایسے دیکھنا جیسے آخری ہو
مگر کیا کریں؟ آج کل کے لمڈوں میں یہی اصطلاحات اور یہی چلن ہے۔ لہذا میں بھی اسی جذبے سے اپنے ’’جذباتوں‘‘ کا اظہار کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہ تصور کر کے گویا کرکٹ کے میدان میں نہیں کسی رومن اکھاڑے کی سیڑھیوں پر بیٹھا ہوں کہ جہاں کسی بھی لمحے بھوکے سانڈوں اور گلیڈی ایٹرز کا زندگی و موت کا کھیل شروع ہوا ہی چاہتا ہے۔ ہمارے ابا یہ نصحیت کرتے کرتے دنیا سے چلے گئے کہ بیٹا ہر نماز ایسے پڑھنا جیسے آخری ہو۔ نماز تو خیر ہم ایسے کیا پڑھتے البتہ پاکستان اور بھارت کا ہر کرکٹ میچ ضرور ایسے ہی دیکھتے ہیں جیسے آخری میچ ہو۔ یہی ناہنجار بھارت اس بار جب آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پول میچ میں پاکستان کو اپنے تئیں کچلتا ہوا آگے بڑھ گیا تو اس کے گمان میں بھی نہ ہو گا کہ ایک بار پھر حالات کچھ ایسے بن جائیں گے کہ فائنل میں
↧