↧
برطانیہ میں اسلاموفوبیا عروج پر؟
تو کچھ مسلمانوں نے خود ہی ابہام رکھا، اور کچھ مغرب کے سیاستدانوں نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اور اس غیر ذمہ داری کے نتیجے میں اسلاموفوبیا مغربی ممالک میں اب کُھل کر سامنے آیا ہے۔ گیارہ ستمبر کے حملوں کو 15 سال ہو گئے ہیں لیکن صحیح معنوں میں مغربی معاشروں میں اسلاموفوبیا اب عروج پر ہے۔ پچھلے دو سال کے سیاسی واقعات نے اس سب میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تو پچھلے سال سے اسلام مخالف باتیں اور اقدامات کر رہے ہیں لیکن برطانیہ کی سیاست میں یہ صورتحال بتدریج کئی سالوں سے بگاڑی جا رہی ہے۔ ان میں دو سیاسی مراحل اہم ہیں، جو دونوں سنہ 2016 میں طے پائے: لندن کے مئیر کا الیکشن اور یورپ سے نکلنے کے سوال پر برطانیہ کا ریفرنڈم۔
اور یہ ایسا جِن ہے جو بوتل سے نکلنے کے بعد آپ واپس قابو نہیں کر سکتے۔
↧