Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا فوجی نمائش میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ

$
0
0

چین میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کو 90 سال مکمل ہونے پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریڈ میں 12 ہزار حاضر سروس چینی فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ 700 سے زائد فوجی گاڑیاں اور جہاز استعمال کیے گئے۔ چینی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ اب تک کی سب سے بڑی فوجی پریڈ ہے۔ پی ایل اے کو چینی کارکنوں اور کسانوں کی ’ریڈ آرمی‘ بھی کہا جاتا ہے جس کی بنیاد 1927 میں رکھی گئی تھی۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں عالمی معیار کی افواج بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی فوج تعمیر کی جائے جو تمام حملہ آور دشمنوں سے ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

 








Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles