Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

ہیش ٹیگ کے دس سال مکمل ہو گئے

$
0
0

10 سال پہلے آج کے ہی دن انٹرنیٹ کی دنیا پر ایک نئی چیز سامنے آئی تھی جس کے بغیر اب کوئی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک مکمل نہیں اور وہ ہے ہیش ٹیگ۔
جی ہاں 24 اگست 2007 کو ایک شخص کرس میسینا نے پہلی بار ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور #barcamp لکھ کر اسے جنم دیا۔ اس کے بعد سے یہ اب روزمرہ کی زبان کا حصہ بن چکا ہے اور ٹوئٹر سے لے کر فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ایپس میں اس کا استعمال کسی موضوع کو لوگوں تک پہنچانے کا اہم ترین ذریعہ بن چکا ہے۔ لوگ اس سمبل کو مباحثوں میں شرکت، عالمی ایونٹس کو فالو کرنے اور دنیا کو یہ جاننے میں مدد دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ وہ کیا ٹوئیٹ یا میسج کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر کے مطابق اس وقت اوسطاً روزانہ 125 ملین ہیش ٹیگز ٹوئیٹس کا حصہ بنتے ہیں۔ ہیش ٹیگ کی مقبولیت کافی چونکا دینے والی ہے، 2007 میں سب سے زیادہ مقبول ہیش ٹیگ 9 ہزار مرتبہ ٹوئیٹس کا حصہ بنا، جبکہ رواں برس سب سے مقبول ہیش ٹیگ کو 300 ملین سے زائد بار استعمال کیا جا چکا ہے۔ 2015 میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ہیش ٹیگ کو بچوں کے لیے سال کا سب سے بہترین لفظ قرار دیا تھا جو کہ حقیقی معنوں میں کوئی لفظ نہیں۔ آکسفورڈ پریس کے مطابق بچے ٹوئٹر استعمال نہیں کرتے مگر وہ اس لفظ یا علامت کو ڈرامائی انداز سے ضرور استعمال کرتے ہیں۔ ہیش ٹیگ کے 10 سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر نے 24 گھنٹے کا کاسٹیوم ایموجی بھی تیار کیا ہے اور اگر آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں تو بس #Hashtag10 ٹوئیٹ کردیں۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles