Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

ہزاروں روہنگیا مسلمان پناہ کی تلاش میں دربدر ہو گئے

$
0
0

میانمار کے مسلم اکثریتی علاقے رخائن میں دو روز کے تشدد کے بعد صورتحال سنگین ہو گئی ہے اور ہزاروں روہنگیا مسلمان علاقے سے نکل رہے ہیں۔ روہنگیا مسلمان پرتشدد کارروائیوں سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش کی سرحد کی جانب کا سفر اختیار کیا لیکن بنگلہ دیشی سرحدی محافظوں نے ان کو واپس کر دیا۔ رخائن میانمار کا پسماندہ ترین علاقہ ہے اور اس علاقے میں دس لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان رہتے ہیں۔ بنگلہ دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے 70 لوگوں کو واپس میانمار بھیجا ہے جو بنگلہ دیش میں داخل ہو کر گھمدھم کے علاقے میں قائم مہاجر کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔ ایک پولیس اہلکار نے کہا 'وہ ہم سے اپیل کر رہے تھے کہ ان کو میانمار واپس نہ بھیجا جائے۔' 

اے ایف پی کے مطابق بلاکھلی کے علاقے میں قائم عارضی کیمپ میں آنے والے روہنگیا اپنے ساتھ دل دہلا دینے والی کہانیاں لائے ہیں۔ 70 سالہ محمد ظفر کے دو بیٹوں کو مسلح بودھوں نے ہلاک کیا۔ 'انھوں نے اتنے قریب سے فائرنگ کی کہ اب مجھے کچھ سنائی نہیں دیتا۔ وہ سلاخوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے اور ہمیں سرحد کی جانب دھکیل رہے تھے۔'ایک اور روہنگیا 61 عامر حسین نے بنگلہ دیش کے گاؤں گھمدھم کے قریب برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا 'ہمیں بچا لو۔ ہم یہاں رہنا چاہتے ہیں ورنہ ہمیں مار دیا جائے گا۔' 

 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles